فلم بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس کا پہلا ٹریلر جاری

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:51

فلم بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس کا پہلا ٹریلر جاری

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) ہالی وڈ فلم بیٹ مین ورسز سپر مین ڈان آف جسٹس کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلم میں بیٹ مین کے کردار میں ہیں بین ایفلک جبکہ ہینری کاول سپر مین کے روپ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

سائنس فکشن اور ایکشن فلم بیٹ مین ورسز سپرمین ڈان آف جسٹس کا پہلا ٹریلر آتے ہی چھا گیا،زیک اسنائیڈر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سپرمین ورسز بیٹ مین ڈان آف جسٹس دو سپر ہیروز کی کہانی سیکوئیل ہے،جس میں دونوں سپر ہیروز اختلافات کے بعد آپس میں ہی جنگ کریں گے،وارنر بروس کی پروڈکشن میں بننے والی فلم مارچ دوہزار سولہ میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :