وزیراعظم نے دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کے لئے نظر ثانی شدہ امدادی پیکج کی منظوری دیدی

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:51

وزیراعظم نے دوران سروس انتقال کرنیوالے سرکاری ملازمین کے ورثا کے لئے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کے لئے نظر ثانی شدہ امدادی پیکج کی منظوری دیدی‘ نظرثانی امدادی پیکج 9فروری 2015ء سے نافذ العمل ہوگا۔ جمعرات کو وزیراعظم نواز شریف نے دوران سروس انتقال کرنے والے سرکاری ملازمین کے ورثاء کے لئے نظر ثانی شدہ امدادی پیکج کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

پیکج کے تحت گریڈ 1سے 4تک کے لئے 6لاکھ ‘ گریڈ 5 سے 10 تک کے سرکاری ملازمین کے انتقال پر ورثاء کو 9لاکھ روپے امداد ملے گی۔ گریڈ 11سے 15 تک 12لاکھ‘ گریڈ 16اور 17کے ملازمین کو 15لاکھ روپے ملیں گے۔ گریڈ 18اور 19 کے ملازمین کے ورثاء کو 24لاکھ روپے‘ گریڈ 20اور اس سے زیادہ کے انتقال پانے والے ملازمین کے ورثاء کو 30لاکھ روپے ملیں گے۔ نظر ثانی امدادی پیکج 9فروری 2015 سے نافذ العمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :