Live Updates

تحریک انصاف پارٹی فنڈز خورد برد کیس میں اکاوٴنٹس کی تفصیلات پیش نہ کرسکی

چیف الیکشن کمشنر نے غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کردی

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) تحریک انصاف پارٹی فنڈز اور اکاؤنٹس میں خورد برد سے متعلق کیس میں اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش نہ کرسکی‘ چیف الیکشن کمشنر نے غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت 21دسمبر تک ملتوی کردی۔ جمعرات کو چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے چار رکنی بینچ نے تحریک انصاف کو غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلاء پارٹی فنڈز اور اکاؤنٹس کی تفصیلات پیش نہ کرسکے۔ کیس کی سماعت اکیس دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔ پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اکبر ایس بابر نے سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارسائی کے دعویدار ہیں تو تفصیلات کیوں نہیں دیتے عمران خان نے تبدیلی کے نام پر کروڑوں اربوں روپے لئے الیکشن کمیشن میں نہ سہی تو پریس کانفرنس کرکے ہی تفصیلات دیں اور اپنے آپ کو کلیئر ثابت کریں۔ عمران خان نے ہائیکورٹ میں کیس کے سٹے کی درخواست دی ہے دوسروں پر الزام لگاتے ہیں خود سٹے آرڈر کے پیچھے چھپتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات