الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی عذر داریوں کی سماعت کے لئے ٹریبونل قائم کردیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 11:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے انتخابی عذر داریوں کی سماعت کے لئے ٹریبونل قائم کردیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قائم مقام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل اکرام کو ٹریبونل کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ الیکشن ٹریبونل 120دن کے اندر انتخابی عذر داریاں نمٹائے گا۔ واضح رہے کہ تیس نومبر کو ہونے والے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے بعد تحریک انصاف نے سات یونین کونسلوں کے نتائج چیلنج کئے تھے۔