سینئر اداکار جوئیر اداکاروں کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘ماڈل حنا مقدس

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:25

سینئر اداکار جوئیر اداکاروں کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں‘ماڈل حنا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) ماڈل حنا مقدس نے کہا ہے کہ سینئر اداکار جوئیر اداکاروں کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں،نئے آنے والوں کو اپنے سینئرز سے سیکھنے کی کوشش کرنی چاہئیے، خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حنا مقدس نے کہا کہ اداکاری کے لئے سب سے پہلے اپنی ذات کی نفی کرکے ڈرامہ سکرپٹ کے مطابق اس کردار کو اس طریقے سے ادا کیا جائے جس سے حقیقت کی جھلک لگتی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے جو حالات ہو چکے ہیں ان کی بہتری کے لئے صرف دعا کی جا سکتی ہے۔