سلمان خان سے متاثر ہو کر سونو سود نے50سائیکلیں عطیہ کر دیں

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:33

سلمان خان سے متاثر ہو کر سونو سود نے50سائیکلیں عطیہ کر دیں

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) سپر سٹار سلمان خان اور سونو سود ”دبنگ“ اور ”دبنگ2“ میں ایک ساتھ اداکاری کر چکے ہیں۔اداکار سونو سود کا تعلق بنیادی طور پر بھارتی پنجاب سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق حال ہی میں اداکارنے پنجاب کے ضلع موگا میں واقع اپنے جم کے ممبران میں سلمان خان سے متاثر ہوکر 50 سائیکلیں تقسیم کر دیں۔

واضح رہے سلمان خان کی طرف سے چند سال قبل دبنگ کی شوٹنگ کے دوران متعدد بچوں میں سائیکلیں تقسیم کی گئیں تھیں۔

(جاری ہے)

سونو سود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے خصوصی طور موگا میں غریب افراد کی مدد کیلئے جم بنا رکھا ہے جو تما م جدید سہولیات سے لیس ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ان کے خیال کے مطابق ورزش کرنے والے افراد کیلئے سائیکلنگ سے بہتر کوئی اورورزش نہیں ہے۔چونکہ موگا قریب و جوار کے80سے زائد گاوٴں کے وسط میں واقع ہے ، اور لوگوں کو یہاں اور انکے جم تک پہنچنے کیلئے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پس انھوں نے ممبران کوسائیکلیں عطیہ کرنے کا فیصلہ صرف اسی خیال کے تحت کیا کہ وہ آسانی سے جم پہنچ سکیں

متعلقہ عنوان :