شاہ رخ کیلئے گلوبل آئکون2015 کا اعزاز

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:33

شاہ رخ کیلئے گلوبل آئکون2015 کا اعزاز

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 دسمبر۔2015ء) بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ویسے تو شاہ رخ خان دنیا بھر میں اپنے مداحوں کے لیے گلوبل آئکون ہیں لیکن فلم فیئر گلیمر اینڈ اسٹائل ایوارڈ نے ان کو گلوبل آئکون2015 کا ایوارڈ دے کے حقیقت میں گلوبل آئکون بنا دیا ہے۔

(جاری ہے)

ممبئی میں منعقد ہونے والی ایوارڈ تقریب میں انھیں گلو بل آئکون 2015کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شاہ رخ خان نے بالی وڈ لیجنڈ اداکارہ ریکھا کے ہاتھوں اپنا ایوارڈ وصول کیا۔تقریب میں فلم انڈسٹری کے دیگر اداکاروں نے بھی شرکت کی۔اس کے علاوہ اداکار ہ دیپکا پڈوکون اور اداکار رنبیر کپور کو بہترین آن اسکرین جوڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔