اسلام آباد : بھارتی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد سے متعلق تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔داعش کو ایک دہشتگرد جماعت سمجھتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 12:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے پاکستان دورے سے متعلق تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ پیرس میں بھارتی سفیر کا بیان سفارتی ضابطہ کے خلاف ہے۔ کسی بھی ملک کا اپنے میزبان ملک اور کسی تیسرے ملک کے مخالف بیان سفارتی آداب کے خلاف ہے ۔

بھارتی حکام نے ہائی کمیشنسے متعلق کچھ نہیں بھیجا۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی بات چیت کے بات منتظر ہیں کہ بات آگے کیسے بڑھتی ہے۔ بھارت ہمیشہ پاکستانی ایجنسیوں پر الزامات عائد کرتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہیرٹ آف ایشیا کانفرنس کا ایجنڈا علاقائی رابطے اور سکیورٹی ہے۔کانفرنس میں چین ، تاجکستان م کرغستان ، ایران اور افغانستان کی شرکت کنفرم ہے۔دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کارروائی کے حق میں نہیں۔ داعش کو دہشت گرد جماعت سمجھتے ہیں۔ ملا منصور کے زخمی یا ہلاک سے متعلق کوئی اطلاع نہیں. ملا منصور سے متعلق میڈیا پر ہی خبریں سنی ہیں.