اسلام آباد : یونان سے آنے والا چارٹر طیارہ روک لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 12:41

اسلام آباد : یونان سے آنے والا چارٹر طیارہ روک لیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : یونان سے آنے والا چارٹر طیارہ روک لیا گیا . تفصیلات کے مطابق یونان سے آنے والا چارٹر طیارہ وفاقی وزیر داخہ چوہدری نثار کی ہدایت پر روکا گیا ہے . ذرائع کے مطابق طیارہ اسلام آباد ائیر پورٹ پر روکا گیا ہے جس میں 30 سے 35 کے قریب پاکستانی سوار ہیں. طیارہ بے نظیر انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر روکا گیا ہے.

(جاری ہے)

طیارہ روکنے پر یونانی سفیر نے احتجاج شروع کر دیا ہے لیکن دوسری جانب پاکستانی حکام بھی ڈٹ گئے ہیں. وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دو روز قبل بیان جاری کیا تھا کہ ڈی پورٹ کیے گئے پاکستانیوں سے متعلق پہلے پاکستانی حکام کو آگاہ کیا جائے گا لیکن چونکہ یونان کی جانب سے تقاضے پورے نہیں کیے گئے لہٰذا وفاقی وزیر داخلہ نے سول ایوی ایشن پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے طیارہ واپس بھیجنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.

متعلقہ عنوان :