تاریخی بابری مسجد کی شہادت کو6 دسمبر 23برس مکمل ہو جائیں گے
جمعرات 3 دسمبر 2015 12:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) 6دسمبر 2015ء ! تاریخی بابری مسجد کی شہادت کوپورے 23برس مکمل ہو جائیں گے اس سانحہ پر امت مسلمہ کے زخم آج بھی تازہ ہیں،بھارت کے شہر ایودھیا میں6دسمبر1992ء کو ہزاروں ہندو جنونیوں نے سولہویں صدی کی عظیم ترین مسجد کو شہید کر دیا تھا۔بابری مسجد کی شہادت کو 6دسمبر2015ء اتوار کو پورے 23برس مکمل ہو جائیں گے23برس قبل1992ء کو 6دسمبر کے ہی دن بھارت کے ہزاروں انتہا پسند ہندؤں نے تاریخی بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا جس کے بعد بھارت میں بدترین ہندو مسلم فسادات پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے۔
بابری مسجد کی شہادت کے بعد بھارت میں ہندو ہر برس 6دسمبر کو یوم فتح جبکہ پوری امت مسلمہ یوم سوگ مناتی ہیں۔(جاری ہے)
بابری مسجد سولہویں صدی کا ایک عظیم شاہکار تھا1528ء کو انتہا پسند ہندوؤں نے شوشہ چھوڑا کہ بابری مسجد دراصل رام کی جنم بھومی کو منہدم کرکے تعمیر کی گئی ہے۔سال1949ء میں بابری مسجد کو متنازع قرار دے کر بند کروا دی گئی جس کے بعد مسلمانوں اور ہندؤں کے مابین یہ مسجد متنازع ہی رہی اور بالآخر 6دسمبر1992ء کو ہزاروں انتہا پسند ہندؤں نے اپنے لیڈروں کی زیر قیادت مسلمانوں کے عظیم ثقافتی ورثہ بابری مسجد کو شہید کر دیا جس کے بعد بھارت میں تاریخ کے بدترین فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں تین ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو ئے۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.