پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن 3 دسمبر کو منایا گیا

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:44

اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذور افراد کا عالمی دن 3 دسمبر بروزجمعرات منایا گیا اس دن کے منانے کا مقصد خصوصی افراد کی تکالیف اور ان کے معاشی و سماجی حقوق سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا اور سپیشل افراد کو ملک کا مفید شہری بنانے کیلئے اقدامات کرنا ہے اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح تحصیل جہانیاں میں بھی سپیشل ایجوکیشن سکول میں بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں نابینا،سماعت سے محروم اور دیگر جسمانی نقائص کے حامل سپیشل بچیوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کیے ۔ایک غیر سرکاری تنظیم کے اندازے کے مطابق ترقی پذیر ممالک کی تمام آبادی میں20فیصد سے زائد لوگ جسمانی معذوری کا شکار ہیں ۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں معذوروں کا عالمی دن اقوام متحدہ کی ہدایت پر 1982ء سے منایا جا رہا ہے اس دن کو منانے کی باقاعدہ منظوری جنرل اسمبلی نے دی تھی۔

متعلقہ عنوان :