امریکی ریاست کیلی فورنیا میں فائرنگ ،14 افراد ہلاک، متعد د زخمی

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:45

کیلیفورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برنارڈینومیں فائرنگ سے 14 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں طبی امداد دی جا رہی ۔

(جاری ہے)

ملکی و غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر برنارڈینومیں معذوروں کی دیکھ بھال کے مرکز میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 14افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد کالے رنگ کی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے ہیں، فائرنگ کے واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ پولیس نے بلڈنگ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے،پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 3 تھی جو فوجی وردیوں میں ملبوس اور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے تاہم حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے شہر میں آپریشن شروع کردیا گیا ہے ،واضح رہے کہ امریکہ میں پبلک مقامات پر فائرنگ کے واقعات عام ہیں جبکہ گزشتہ دنوں بھی کولاروڈو میں کیلنک پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔