اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے سرکاری ملازمین کی دوران ملازمت انتقال پر ورثا کے لیے امدادی پیکج کی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 12:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) :وزیراعظم نواز شریف نے دوران ملازمت وفات پانے والے سرکاری ملازمین کےورثاء کے لئے نئےامدادی پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی جانب سے منظور کیا گیا امدادی پیکیج 9 فروری سے نافذ العمل ہوگا، نئے امدادی پیکج کے مطابق اسکیل 1 سے 4 تک کےملازمین کے ورثاء کو 6 لاکھ روپے ، اسکیل 5 سے 10 تک کے ملازمین کے ورثاء کو 9 لاکھ روپے اوراسکیل 11 سے 15 تک کے ملازمین کے ورثاء کو 12 لاکھ روپے بطور امدادی پیکج دیےجائیں گے.