بلوچستان:مسافر کوچ اور ٹر ک میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق،خواتین ،بچوں سمیت 15افراد زخمی

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:49

بیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب مسافر کوچ اور ٹر ک میں تصادم کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق اور خواتین ،بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے اور3زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیلہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کے مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور خواتین ،بچوں سمیت 15افراد زخمی ہوگئے،واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئی پولیس کے مطابق حادثہ آر سی ڈی شاہراہ پر بیلہ کیقریب ویل پٹ کے مقام پر پیش آیا۔

کوئٹہ سے کراچی آنے والی کوچ اور سامنے سے آنے والے ٹر ک میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے میں شامل ہیں ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعدمزید علاج کے لیے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یہاں لائے گئے زخمیوں میں تین کی حالت تشویشناک ہے ۔

متعلقہ عنوان :