بلدیاتی الیکشن،انتظامیہ اورامیدواروں نے4 ہزار سے زائد گاڑیاں بک کر لیں،ٹرانسپورٹ بحران کا خدشہ

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے میں ضلع راولپنڈی کی انتظامیہ نے ایک ہزار سے زائد گاڑیاں بک کر لی ہیں جبکہ الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں نے بھی ووٹرز کو پولنگ سٹیشن پہنچانے کیلئے3 ہزار سے زائد گاڑیاں بک کر لی ہیں اس طرح 4 اور 5د سمبر کو ٹرانسپورٹ کا شدید بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع راولپنڈی انتظامیہ ،انتظامیہ چار اور پانچ دسمبر کو پولنگ سٹاف کو لانے اور لے جانے کے لئے ایک ہزار کے لگ بھگ سوزوکی، پک اپ اور ویگن گاڑیاں بک کر لی ہیں،یہ گاڑیاں 2 دن کے لئے بک کر دی گئیں ہیں،دوسری جانب الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے بھی 3 ہزار سے زائد گاڑیاں بک کر لی گئی ہیں جو اپنے ووٹرز کی سہولیات کے لئے ان کو گھروں اور دفاتر سے پک کر کے پولنگ سٹیشن پہنچائیں گے اور پھر ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد ووٹرز کو ان کے گھروں تک واپس لے جائیں گے تاہم امید واروں کی جانب سے تین ہزار سے زائد گاڑیوں کی بکنگ صرف پولنگ کے روز کیلئے کی ہے،ضلع راولپنڈی میں 4 ہزار سے زائد گاڑیوں کی بکنگ کے بعد 4 اور5 دسمبر کو پبلک ٹرانسپورٹ کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کیلئے متبادل ٹرانسپورٹ کا انتظام نہ کیا جا سکا ،اس طرح شہر اور مضافاتی علاقوں میں چلنے والی ہزاروں پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیاں انتخابی ڈیوٹی پر ہوں گی جس کے باعث عام مسافروں کو شدید سفری مشکلات درپیش رہیں گی