برٹش امریکن ٹوبیکو کی جانب سے مشرقی افریقہ کے حکام کو رشوت کی پیشکش کئے جانے کا انکشاف

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:57

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) برٹش امریکن ٹوبیکو کی طرف سے مشرقی افریقہ کے حکام کو رشوت کی پیشکش کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ یہ مبینہ پیشکش سگریٹ نوشی کا خاتمہ کرنے کے لئے عالمی ادارہ صحت ” ڈبلیو ایچ او “ کی طرف سے قائم کئے جانے والے ایک کنوشن کے دو ارکان کو بھی کی گئی لندن میں قائم تمباکو کے بہت بڑے ادارے اور رپورٹ میں بتائے جانے والے تین اہلکاروں نے فوری طور پر اس دعوے کی تردید کی ہے جبکہ کنونشن کے سیکرٹریٹ کی سربراہ نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ۔

بی بی سی کے ایک پروگرام میں بتایا گیا ہے کہ اس کی دستاویز ایک تہلکہ مچانے والا انکشاف ہے جو بی اے ٹی کے سابق ملازم نے افشاء کی ہے یہ ملازم کینیا میں مقیم تھا اور13سال سے کمپنی میں خدمات انجام دے رہا تھا یہ دستاویز سینکڑوں خفیہ صفحات پر مشتمل ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیا ن میں اس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بی اے ٹی کے رشوت دیئے جانے والے افراد میں اس کے سہولت کار ہیں حقیقت یہ ہے کہ اگر انہوں نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنی تھی تو وہ قواعد کی خلاف ورزی کرینگے تاہم کمپنی نے ایک بیان میں اس الزام کی تردید کی ہے اورکہا ہے کہ ہم نے بی بی سی پر واضح کردیا ہے کہ ان کے ذرائع غیر معتبر ہیں اور ہم نے اس تجویز کی واضح طور پر تردید کی ہے بی اے ٹی اس طرح دنیا بھر میں آپریٹ کررہا ہے اس کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی مسلمہ خلاف ورزی کی صورت میں انضباطی کارروائی کی جاتی ہے اور پروانی پر منتج ہوسکتی ہے ہم اپنے کاروبار میں کسی قسم کی کرپشن کو برداشت نہیں کرینگے خواہ یہ کہیں بھی وقوع پذیر ہو پروگرام میں استعمال کی جانے والی دستاویز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پی اے ٹی نے تمباکو کنٹرول سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے فریم ورک کنونشن ( ایف سی ٹی سی ) کے دو نمائندوں کو تین ہزار ڈالر ( قریب دو ہزار آٹھ سو یورو ) رشوت دی ۔

تیسرے اہلکار نے جو ایف سی ٹی سی کا سابق نمائندہ تھا مبینہ طور پر بیس ہزار ڈالر رشوت وصول کی بی بی سی کے بیان کے مطابق ایف سی ٹی سی سیکرٹریٹ کی سربراہ ویراڈا کوسٹا نے کہا کہ بی اے ٹی ” غیر ذمہ دارانہ “ ہے اس نے کہا کہ مختصر یہ ہے کہ عوامی جانوں کی قیمت پر رشوت استعمال کررہا ہے میرے خیال میں بی اے ٹی کی حکومت کی طرف سے تحقیق بتائی جاتی ہے اور اس کے مطابق سزا دی جائے رشوت کے قانون کے تحت برطانوی کمپنیوں کیخلاف دنیا کے دوسرے حصوں میں رشوت دینے پر کارروائی کی جاسکتی ہے

متعلقہ عنوان :