سیکس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے میں میرا ملوث ہونا بہت بڑی غلطی فہمی ہے،کریم بینزیما

جمعرات 3 دسمبر 2015 12:59

سیکس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے میں میرا ملوث ہونا بہت بڑی غلطی فہمی ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) فرانسیسی فٹ بال ٹیم کے لیے کھیلنے والے سٹرائیکر کریم بینزیماکا کہنا ہے کہ سیکس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے میں ان کا ملوث ہونا ’ایک بہت بڑی غلطی فہمی ہے۔‘کریم بینزیما نے ایک فرانسیسی فٹبالر میتھیو ویلبینا کو مبینہ طور پر سکیس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے کی کوششوں سے متعلق ٹی وی چینل ’ٹی ایف1‘ کو ایک انٹرویو دیا جو جلد منظع عام پر آجائے گا۔

اگر کریم بینزیما پر یہ ثابت ہو گیا کہ وہ بلیک کرنے میں ملوث تھے تو انھیں پانچ سال کے لیے جیل ہو سکتی ہے۔ٹی ایف 1 کو دیے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ’میں کیمروں کے لیے نہیں کھیل رہا، میں کوئی کھیل نہیں کھیل رہا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’امید ہے اس کا بہتر اختتجم ہوگا۔

(جاری ہے)

ہم سب ٹھیک ہوں گے۔ہم سب یورو کپ جیتنے کے لیے فرانس کی ٹیم میں واپس آئیں گے۔

‘ جس مقدمے میں کریم بینزیما سے پوچھ گچھ ہو رہی ہے وہ ایک فرانسیسی فٹبالر میتھیو ویلبینا کو مبینہ طور پر سکیس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے کی کوششوں سے متعلق ہیکریم بینزیما جنھیں اس وقت باقاعدہ تفتیش کا سامنا ہے نے اس بات پر زور دیا کہ ’میں یہاں اس لیے ہوں کیونکہ میں مخلص ہوں۔‘گذشتہ ماہ ہونے والی سنوائی کے بعد ان کا بیان خفیہ طور پر سامنے آیا ہے جس میں بینزیما نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ انھوں نے ویلبینا کو وہ باتیں بتائیں جو سچ نہیں تھیں تاہم انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ صرف ان کی مدد کر رہے تھے۔

فرانسیسی اخبار لا مونڈے کے مطابق کریم بینزیما نے تفتیش کرنے والے جج کو بتایا کہ ’یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ جو میں کر رہا تھا وہ صرف مدد تھی۔اس کا بلیک میل کرنے یا پیسوں کا مطالبہ کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔‘واضح رہے کہ کہانی اس سال کے ابتدا میں شروع ہوئی تھی جب فرانس کے مڈ فیلڈر میتھیو ویلبینا کو معلوم پڑا کہ ایک خاتون کے ساتھ ان کی بنائی گئی سیکس ویڈیو چوری ہو گئی ہے۔

سیکس ٹیپ کی بنا پر بلیک میل کرنے میں میرا ملوث ہونا بہت بڑی غلطی فہمی ..