شارجہ ٹی ٹونٹی شکست کے بعد احمد شہزاد اورعمر اکمل کیخلاف نعرے بازی کا انکشاف

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:01

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرے ٹی ٹونٹی کے اختتام پر سٹیڈیم میں موجود پاکستانی تماشائیوں کی جانب سے اوپنر احمد شہزاد اور مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے خلاف نعرے بازی کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے مابین سنسنی خیز ڈراما نصف شب کو ختم ہوا جب گرین شرٹس کو انگلینڈ کے ہاتھوں سپر اوور میں شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی جس پر تاریخی سٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ جذبات کو رو میں بہ کر احمد شہزاد اور عمر اکمل کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔

ذرائع کے مطابق شائقین کرکٹ سیلفی سیلفی اور عمر اکمل ہائے ہائے کے نعرے لگاتے سنائی دیئے جبکہ کچھ مداحوں کو فاسٹ باولر سہیل تنویر اور آل راونڈر شعیب ملک کے خلاف بھی نعرے بازی کرتے دیکھا گیا۔ شکست کے باوجود ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کیخلاف کسی قسم کے نعرے نہ لگے۔

متعلقہ عنوان :