پاکستان میں بیڈ منٹن کے چیمپئن بھی پیدا ہو سکتے ہیں ، سیمبنتھن

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:04

پاکستان میں بیڈ منٹن کے چیمپئن بھی پیدا ہو سکتے ہیں ، سیمبنتھن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) ایشیئن بیڈمنٹن کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کنفڈریشن مسٹر سیمبنتھن نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ،ہاکی اور سکواش کی طرح بیڈ منٹن کے چیمپئن بھی پیدا ہو سکتے ہیں ،پاکستان کے بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں اور کوچز کی تربیت کیلئے حاضر ہوں ،پاکستان میں بیڈ منٹن کے کھیل کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گاجبکہ پاکستان آتے وقت مجھے بہت ڈرایا گیا تھا کہ وہاں جا کر قتل کر دیئے جاؤ گے تاہم پاکستان آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور اگلی مرتبہ اپنی بیگم کیساتھ پاکستان آؤنگا۔

اسلام آباد بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے کوچنگ کورسکے انعقاد کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد علی،اسلام آباد بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز شیخ،سیکرٹری پرویز بٹ ار خزانچی مجاہد خان کے علاوہ بیڈ منٹن کے کھلاڑی اور کوچز کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

مسٹر سیمبنتھن نے کہا کہ مجھے بیڈ منٹن کی ترقی کیلئے 48ممالک کا دورہ کرنا پڑتا ہے،پاکستان کے دورے سے قبل مجھے میری بیوی نے کہا کہ آپ پاکستان مت جاؤ ،وہاں پہ دہشتگردی کے واقعات ہوتے ہیں اور آپ کو وہاں پہ قتل کردیا جائیگا لیکن یہاں پہ آ کر بہت پیار ملا اور پاکستانی کھانوں سے بہت لطف اندوز ہوا ،اب اگلی مرتبہ بیگم کیساتھ پاکستان کا دورہ کرونگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ،ہاکی اور سکواش کی طرح بیڈ منٹن کے چیمپئن بھی پیدا ہو سکتے ہیں ،پاکستان کے بیڈ منٹن کے کھلاڑیوں اور کوچز کی تربیت کیلئے حاضر ہوں ،پاکستان میں بیڈ منٹن کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے ،پاکستانی کوچز کو ملائشیاء میں کورسز کروایا ہے اور ان کوچز کے ذریعے 10،12سال کی عمر کی بجائے 5سال کی عمر کے بچوں کو سامنے لانا ہوگا اور یہی بچے مستقبل کے چیمپئن بن سکتے ہیں جبکہ پاکستان میں بیڈ منٹن کے کھیل کی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

اس موقع پر لیول ون کورس کرنیوالے کوچز عائشہ اکرم،کاشف نواز،مس مدیحہ،مس بشریٰ،حیات اللہ،راجہ اظہر،ندیم خان،مطاہر سہیل اور راشد کومسٹر سیمبنتھن نے سرٹیفکیٹس اور ریکٹ فراہم کیئے۔یاد رہے کہ بیڈ منٹن کے قومی کوچزراجہ اظہر اور ظفر تسلیم نے ملائشیاء میں 10روزہ لیول ٹو کورس میں شرکت کرکے واپس پاکستان پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :