سعودی عرب میں نابینا افراد کے لیے علیحدہ ٹریک بنا نے کا کام شروع

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:09

مکہ مکرمہ۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) سعودی عرب میں نابینا افراد کے لیے علیحدہ ٹریک بنا نے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ابتدائی طور پر نابینا افراد کے لیے یہ راستہ مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں تیار کیا جا رہاہے تاکہ نابینا نمازیوں کو مسجد اور دیگر مقامات تک جانے میں آسانی ہو۔ حکام کے مطابق اگلے مرحلے میں اس کا دائرہ ملک کے دوسرے شہروں میں بھی پھیلایا جائے گا۔

(جاری ہے)

مختلف مقامات پر بنائے گئے اس راستے کی بدولت جدہ میں 100 مساجد تک نابینا افراد کی رسائی آسان ہو جائے گی۔شاہ عبدالعزیز یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ معذوروں اور خصوصاً بینائی کی نعمت سے محروم افراد کے لیے راستہ اور فٹ بال گراؤنڈ کی تیاری جیسی سرگرمیاں الحرمین الشریفین کے نگراں ادارے کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو بینائی سے محروم افراد کے لیے راستے کے طریقہ کار کا تعین کرے گی۔ حکومت کی اس کاوش کے نتیجے میں عام شہریوں کو بھی خصوصی افراد اور بینائی سے محروم شہریوں کی دیکھ بھال کا جذبہ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :