امیر قطرسے ترک صدر کے ملاقات،دونوں ممالک کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:09

دوحہ ۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء)امیر قطر تمیم بن حماد الثانی اورترک صدر رجب طیب اردوان کیدرمیان ملاقات میں دونوں ممالککے درمیان اعلیٰ سٹریٹیجک کمیٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق امیرقطر نے دارالحکومت دوحہ میں آمد پر ترک صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پردونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

(جاری ہے)

ترک صدر کی امیر قطر کے ساتھ ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ بعد ازاں قدرتی گیس اور دیگر متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ دستخطوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں مستقبل میں قابل رشک اضافہ ہو گا۔ بعد میں قطر کے امیر تمیم بن حماد الثانی نے صدر ایردوان کے اعزاز میں ضیافت دی۔