نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 10 دسمبر سے شروع ہوگا

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:13

نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 10 دسمبر سے ..

ڈونیڈن ۔ 03 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 10 دسمبر سے ڈونیڈن میں شروع ہوگا۔ سری لنکن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے اور وہ اس دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 10 دسمبر سے ڈونیڈن میں شروع ہو گا اس کے بعد دونوں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 سے 22 دسمبر تک کھیلا جائے گا، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 26 دسمبر، دوسرا میچ 28 دسمبر، تیسرا میچ 31 دسمبر، چوتھا میچ 2 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری میچ 5 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ 7 جنوری جبکہ دوسرا اور آخری میچ 10 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :