منگ لی بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں شمولیت اختیار کرنے والے پہلے چینی کرکٹر بن گئے
جمعرات 3 دسمبر 2015 13:13
سڈنی ۔ 03 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) سڈنی سکسرز نے بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کیلئے ہانگ کانگ کے سپنر منگ لی سے معاہدہ کر لیا۔ لی آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شمولیت اختیار کرنے والے پہلے چینی کرکٹر بن گئے ہیں۔
(جاری ہے)
لی 2004ء سے کرکٹ کھیل رہے ہیں اور انہوں نے 2010ء میں ہانگ کانگ کی طرف سے کیریئر کا آغاز کیا، وہ 2014ء میں منعقدہ ایشین گیمز میں بھی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
لی نے اپنے بیان میں کہا کہ بگ بیش لیگ کیلئے سکسرز سے معاہدہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس پر میں ہانگ کانگ کرکٹ ایسوسی ایشن اور سکسرز حکام کا مشکور ہوں، دنیائے کرکٹ کے نامور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر مجھے اپنے تجربے میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا جس کا مجھے مستقبل میں فائدہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.