الفیصل فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:14

الفیصل فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

اسلام آباد ۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء) الفیصل فٹ بال کلب، اسلام آباد کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی کمپنی فٹ بال گراؤنڈ میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

الفیصل فٹ بال کلب کے صدر محمد شدیر نے بتایا کہ یہ تربیتی کیمپ سٹاف ویلیفیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں لگایا گیا ہے۔ تربیتی کیمپ میں منصور علی، شفقت منیر، احتشام، بہادر علی، سیف اللہ، زوہیب، کامران علی، کاشف جونیئر، حارث بھٹی، عمر فاروق، عمران خان، قاسم علی، راؤ توصیف شرکت کر رہے ہیں۔ (rta/shf/rmq 1118:15)