بین الصوبائی انڈر17- گرلز تائیکوانڈو چیمپئن شپ 4جنوری سے شروع ہوگی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:16

بین الصوبائی انڈر17- گرلز تائیکوانڈو چیمپئن شپ 4جنوری سے شروع ہوگی

اسلام آباد ۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی انڈر17- گرلز تائیکوانڈو چیمپئن شپ 4 جنوری سے حیدرآباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں اور یہ چیمپئن شپ 6 جنوری تک جاری رہے گی۔