قومی ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے12 دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:21

اسلام آباد ۔ 03دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی03دسمبر۔2015ء)قومی ٹیم نویں ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپین شپ میں شرکت کیلئے 12دسمبر کو ہانگ کانگ روانہ ہوگی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین چیمپین شپ 14 دسمبر سے ہانگ کانگ میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپین شپ میں ایشیاء کی بہترین بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سنگاپور، سری لنکا، پاکستان، انڈیا، ملائیشیا، مالدیپ، جاپان، تھائی لنیڈ، برونائی، چائنیز پائے، یو اے ای اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

سنگاپور کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی جبکہ پاکستان کو گر وپ ڈی میں رکھا گیا ہے پاکستان اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف 14 دسمبر کو کھیلے گا اور جبکہ دوسرا میچ تھائی لینڈ کے 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے جس میں ملک بھر سے 19 خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں جن کو کوچز شازیہ یوسف اور محمد انوار تربیت دے رہے ہیں۔