لاہور‘تین افسران کی گریڈ 20میں ترقی،ریاض احمد بٹ ممبر بورڈ آف ریو نیو تعینات

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:21

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)پنجاب کے تین افسران کو گریڈ 20میں ترقی دے دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریاض احمد بٹ کو گریڈ 20میں ترقی دے کر ممبر بورڈ آف ریو نیو تعینات کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

احمد علی ظفر کو گریڈ 20میں ترقی دے کر ممبر وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم جبکہ اشفاق احمد کو گریڈ 20میں ترقی دے کر ڈائریکٹر نیشنل ایجوکیشن سنٹر تعینات کر دیا گیا ۔