اِدھر لکھااُدھر پہنچ گیا ،خط کی جگہ لینے والی ایس ایم ایس 23برس کی ہو گئی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:22

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)خط کی جگہ لینے والی جادوئی رابطے کی شارٹ میسج سروس ایس یم ایس 23برس کی ہو گئی ۔ پہلا ایس ایم ایس 3دسمبر 1992ء کو بھیجا گیا جس میں کرسمس کی مبارکباد دی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ایس ایم ایس جہاں رابطے کا آسان ذریعہ ہے وہیں اس سے لمبے چوڑے لکھے جانے والے خطوط لکھنے کی پرانی روایت بھی دم توڑ تی جارہی ہے ۔ ایک انداز ے کے مطابق دنیا بھر میں تقریباً چار ارب افراد ایس ایم ایس کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔