مسلم کانفرنس آزادکشمیر بھر میں تمام برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے‘سردار عتیق احمد خان

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:23

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء)سابق وزیر اعظم صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ ر یاستی جماعت کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر اب خود محفوظ پناہ گاہوں کی تلاش میں سرکرداں ہیں مسلم کانفرنس آزادکشمیر بھر میں تمام برادریوں کا خوبصورت گلدستہ ہے اور موجودہ حالات میں کارکنان کا مورال بہت بلند ہے حلقہ پانچ میں مسلم کانفرنس کو توڑنے کیلئے زیر عتاب رکھا گیا ہے اور ضلع ہٹیاں بالا کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے آزادکشمیر کی باشعور عوام ریاستی وحدت اور تحریک آزادی کشمیر کی حقیقی علمبردار جماعت مسلم کانفرنس ہی کو امید کی واحد کرن خیال کرتے ہیں آمدہ انتخابات میں بھرپور عزم اور حوصلے سے سیاسی میدان عمل میں اتریں گے ضلع ہٹیاں بالا حلقہ( پانچ) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کا مضبوط قلعہ ہے ریاست کی سواد اعظم جماعت کے تمام کارکنان ہٹیاں بالا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی جماعتی پرچم کو سرنگوں نہیں ہونے دیا کارکنان جماعتی استحکام اور مزید فعالیت کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں ر ان خیالات کا اظہار صدر جماعت آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سابق وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عتیق احمد خان نے ہٹیاں بالا حلقہ پانچ کے مسلم کانفرنسی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیاوفد کی قیادت ممبر مرکزی مجلس عاملہ مسلم کانفرنس سید الطاف ہمدانی کر رہے تھے ،جبکہ ضلعی جنرل سیکریٹری سید شاہد ہمدانی ایڈووکیٹ،فائز علی گیلانی،سید صغیر کاظمی،ظہور نقوی،صدر حلقہ چھ تصور موسوی اور دیگر بھی اس موقع پر وفد میں شامل تھے اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری مسلم کانفرنس سید شاہد ہمدانی نے صدر جماعت کو حلقہ پانچ کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا مسند اقتدار پر براجمان حکومت نے کارکنان مسلم کانفرنس سے پہلے روز ہی سے امتیازی سلوک کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے حلقہ پانچ مسلم کانفرنس کا گڑھ ہے جس کی بدولت کارکنان طویل مدت سے زیر عتاب ہیں ضلع ہٹیاں بالا کو جان بوجھ کر پسماندگی کی جانب دھکیلا گیا ہے حلقہ کے کارکنان ریاستی تشخص کی علمبردار اور کشمیری عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان سواد اعظم جماعت مسلم کانفرنس کے پلیٹ فارم پر متحد و منظم ہیں اور صدر جماعت کی قیادت پر مکمل اظہار اعتمادکرتے ہوئے آمدہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہیں جماعتوں میں لوگ آتے جاتے رہتے ہیں اور مشکل حالات بھی آتے ہیں ثابت قدمی کی مضبوط قوت سے تمام مشکلات کو شکست فاش سے دوچار کریں گے انشاء اللہ ۔