پاکستان تحریک انصاف9 دسمبر کو ہٹیاں بالا میں شوآف پاور کر ے گی ‘تیاریاں جاری

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:25

ہٹیاں بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) چوہدری زاہد فریدا یڈووکیٹ ، راہنما پاکستان تحریک انصاف آ زاد کشمیرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف9 دسمبر کو ہٹیاں بالا میں شوآف پاور کر ے گی جس کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ PTI کے نو جوان یونین کونسل سطح پر اس جلسہ کی تیاریوں کیلئے عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں بینر ز ، پینا فلیکس اور پمفلٹ کی چھپائی جاری ہے ۔

عوام میں ایک نیاجوش و جذبہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ پِسی ہوئی عوام اور روایتی سیاست دانوں سے تنگ آئے ہوئے ووٹرز ، سپورٹرز تیسرے آپشن کے طور پر PTI کو آئندہ کیلئے اپنا سیاسی مسیحا ماننے کی تیاری کر رہے ہیں اس سلسہ میں چوہدری زاہد فریدنے ڈور دور ٹو مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا انہوں نے کہا کہ ضلع ہٹیاں بالا میں سونامی ٹکرانے کو ہے جس کے بعد نسل در نسل کرپٹ سیاسی کلچر جڑوں سمیت بہہ جائے گاپی ٹی آئی آزادخطہ میں حقیقی تبدیلی کی خواہاں ہے 9دسمبر کو ہٹیاں بالا میں تاریخی جلسہ کریں گے اور انہوں نے محروم طبقہ کو اس جلسہ میں بھر پور انداز میں شرکت کی دعوت بھی دی اور کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اس موقع پر اہم سیاسی معاملات پر بات کریں گے اور مستقبل کی پی ٹی آئی کی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے ہم انقلابی سوچ لے کر نکلے ہیں ۔

(جاری ہے)

علاقہ کی تعمیر و ترقی کا گراف زیرو ہے ۔ میرٹ کی پا مالی عروج پر ہے اور عوام ٹھیکیدار ی اور موروثی سیاست سے تنگ آ چکی ہے ۔کہ آذاد خطہ کے عوام نسل در نسل کرپٹ سیاسی کلچر سے عاجز آ چکے ہیں اور گزشتہ کئی سالوں سے جاری نام نہاد سیاسی مفاہمت کے ڈرامے کی بدولت کسی تیسری نئی راہ کی تلاش میں ہیں ایسے میں پاکستان تحریک انصاف آزاد خطہ کے عوام کیلئے تازہ اور خوشگوار ہوا کا جھونکا ثابت ہوئی ہے پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں تبدیلی چاہتی ہے ہمارا ایجنڈا چہروں کی نہیں نظام کی تبدیلی ہے جس میں حقداروں کو ان کا حق دہلیز پر ملے،میرٹ کی بالادستی ہو اور عام آدمی کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے آزادکشمیر میں پی ٹی آئی قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں متحد و منظم ہے انشاء اللہ آمدہ انتخابات میں روائیتی سیاستدانوں کو ٹف ٹائم دیں گے اس سلسلہ میں ڈور ٹو دور مہم جاری کر دی آزاد خطہ کے عوام نے حقیقی تبدیلی کے نعرے پر لبیک کہتے ہوئے سیاسی جدوجہد کا نیا علم تھام لیا ہے انشاء اللہ جیت تحریک انصاف کا مقدر ٹھہرے گی۔

متعلقہ عنوان :