سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ‘ تعلیمی ادارے بند رہے

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:25

سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش ‘ تعلیمی ادارے بند رہے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ گزشتہ رورز بھی جاری رہا ‘ حایل ریجن میں خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند رہے ۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق طائف ریجن کے شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ‘بریدہ ریجن میں بھی بارش کی پیش گوئی ‘ مکہ مکرمہ ، اللیث، جدہ ،مدینہ منورہ کاموسم ابرآلود رہے گا۔حایل میں مسلسل بارش اور خراب موسم کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :