نیٹو مشرق کی جانب توسیع سے باز رہے ‘روس کا انتباہ

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:26

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) روس نے معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) کو خبردار کیا ہے کہ اس تنظیم کی مسلسل مشرق کی جانب توسیع کے ردعمل میں وہ جوابی اقدامات کرسکتا ہے،امریکا نے روس کے ان خدشات کو مسترد کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کریملن حکومت کے ترجمان دمتری پیسکوف نے یہ بیان نیٹو کی مونٹی نیگرو کو تنظیم میں شمولیت کی دعوت کے ردعمل میں جاری کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کی جانب سے ترکی پر عائد کردہ حالیہ اقتصادی پابندیوں کی بھی وضاحت کی اور کہا کہ یہ ان پابندیوں سے مختلف ہیں جو مغرب نے روس پر یوکرین بحران کے ردعمل میں عائد کی تھیں۔انھوں نے کہا کہ روس نے شام کے سرحدی علاقے میں اپنے ایک لڑاکا طیارے کی تباہی کے بعد ترکی کے خلاف پیشگی اقدام کے طور پر پابندیاں عائد کی ہیں اور ان کا مقصد دہشت گردی کے خطرے کا پیشگی تدارک ہے۔

متعلقہ عنوان :