دھند کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز کیلئے ریفلکڑز جیکٹ لازمی قرار دے دی گئی

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:41

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء)دھند کے دوران ڈیوٹی سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز وردی کے ساتھ ریفلکڑز جیکٹ کو لازمی زیب تن کریں۔ شہری دھند کے موسم میں کسی بھی ناگہانی صورت حال سے بچنے کے لیے اپنی گاڑیوں پر فوگ لائٹس لگوائیں۔ ایجوکیشن یونٹ کے افسران بلامعاوضہ ریفلکڑز کی تنصیب کی مہم کو بڑھائیں۔

(جاری ہے)

چیف ٹریفک آفیسر سردارمحمد آصف خاں نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہا گنے کے سیزن کے حوالے سے صدر ایریا میں شوگر ملز سے ملحقہ روڈز پر ٹریفک ڈیوٹی بھی لگائی جارہی ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑئے۔

اس کے علاوہ شوگر ملز انتظامیہ سے مل کر انہیں کرشنگ سیزن میں بہتر حکمت عملی ترتیب دینے اور گنے والی ٹریکڑز ٹرالیوں کو سڑک سے فاصلوں پر پارک کروانے کے لیے اقدامات بھی کیے جارہے ہیں۔ تمام سیکٹرز انچارجز دھند کے موسم میں فوگ لائٹس کے بغیر مسافر بردار،لوڈرز اور دیگر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ شہری اپنے اور دوسروں سڑکوں پر جانوں کے تحفظ کے لیے سنجیدگی سے اپنی گاڑیوں پر ازخو د فوگ لائٹس لگوائیں ورنہ انہیں سخت ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی کا سامنا کرنا پڑئے گا۔