ملک میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ،میاں عرفان دولتانہ

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ زمانہ قدیم میں صرف وہی قومیں اور ملک طاقت ور اور توانا سمجھے جاتے تھے جن کے حکمرانوں کے پاس مال و دولت ہوتی تھی چاہے اس ملک کے باسی جتنی بھی کسمپرسی میں زندگی گزار رہے ہوں مگر وقت کے ساتھ ساتھ اس سوچ اور رحجان میں تبدیلی آتی چلی گئی اور اب صرف انہی ملکوں کو طاقت ور اور مضبوط سمجھا جاتا ہے جن کی معیشت مضبوط ہواور اس بات کا اندازہ اس ملک کے باسیوں کی خوشحالی سے بھی لگایاجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح کہا گیاہے کہ” انسان کیلئے وہی کچھ ہے جس کیلئے وہ کوشش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

“ اپنے ملک اور صوبے کو خوشحال بنانے اور اس کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کی کوشش کرنا اس ملک کے حکمرانوں کی ذمہ داری ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ کتنے حکمرانوں نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ دکھانے کی کوشش کی ہے اور انہیں اس ضمن میں نمایاں کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں تو مسلم لیگ (ن) کی حکومت سرفہرست کھڑی نظرآتی ہے۔ موجودہ حکومت کے عوامی فلاح اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے صوبہ پنجاب میں غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے ااقداما ت نہایت اہمیت کے حامل ہیں