کراچی،حضرت امام حسین کے چہلم پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعرات 3 دسمبر 2015 13:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن03دسمبر۔2015ء) کراچی میں نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقع پرسخت سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تفصیلات کے مطابق کراچی میں جمعرات کے روز نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے چہلم کے موقعہ پرجمعرات کی صبح سے ہی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے،جمعرات کی صبح سویرے سے ہی گرومندر سے لیکر ایم اے جناح روڈ سے متعصل راستوں کے داخلی وخارجی راستوں کوکنٹینرلگاکربند کردیا گیا تھا اس کسی بھی غیرمتعلقہ فرد کوجلوس کے راستوں میںآ نے کی اجازت نہیں تھی جلوس میں شامل ہونے والے افراد کے لیے نمائش چورنگی پرواک تھروگیٹ لگائے گئے تھے جبکہ جلوس کے راستوں پرآنے والی عمارتوں پررینجرز اورپولیس کے ماہرنشانہ باز تعینات کئے گئے تھے جلوس کی حفاظت کے لیے 12ہزارسے زیادہ پولیس اوررینجرز کے افسران واہلکار تعینات کئے گئے جلوس کے راستے میں آنے والی دکانوں اور دفاتر کو بدھ کی شب ہی سیل کردیا گیا تھا جلوس کے راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کئے گئے تھے جبکہ جلوس کے راستوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سراغ رساں کتوں کے ذریعے سرچنگ کی گئی جلوس کے راستوں پرجگہ جگہ سبیلیں لگائی گئیں تھی جبکہ حکومت سندھ کی جانب سے عام تعطیل کے باعث اسکول بند رہے اورانتظامیہ کی جانب سے موٹر سائیکل پرپہلے ہی ڈبل سواری پرپابندی لگائی گئی تھی جلوس کے راستوں کارینجرز پولیس کے اعلی افسران جمعرات کی صبح سے ہی معائنہ کرتے اور ہدایت جاری کرتے رہے ،جلوس کی فضائی نگرانی رینجرز کے 2ہیلی کاپٹر کررہے ۔

متعلقہ عنوان :