کراچی : خواجہ سراوں کی تنظیم جیا نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 13:44

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) :خواجہ سراؤں کی تنظیم جیا نے بلدیاتی الیکشن کے تیسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا بائیکاٹ کر دیا ہے.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤں کی تنظیم نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعتوں اور انتظامی اداروں نے ہمیں مایوس کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے منشور میں ہمارا ذکر نہیں ہے ، الیکشن کمیشن بتائے کہ ہم مردوں کے پولنگ اسٹیشن جائیں یا عورتوں کے، ہمیں کچھ پتہ نہیں ہے لہذٰا ہم پولنگ کا ہی بائیکاٹ کرتے ہیں.