پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 دسمبر 2015 15:23

پاکستان سپر لیگ میں ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )میں ٹیموں کی نیلامی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیلامی کا عمل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے ہیڈکوارٹرز میں ہوا جس میں پی ایس ایل کی ٹیموں لاہور ، اسلام آباد ، کراچی ، کوئٹہ اور پشاور کی نیلامی کا عمل مکمل کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے ٹیم نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال نے26لاکھ ڈالرز میں خریدی جو نیلامی کی مہنگی ترین بولی رہی ۔

(جاری ہے)

لاہور کی ٹیم قطر آئل کمپنی نے 24لاکھ ڈالر ، کوئٹہ کی ٹیم عمر ایسوسی ایٹس نے 11لاکھ ڈالر ، پشاور کی ٹیم ہائر گروپ نے 16لاکھ ڈالرز اور اسلام آباد کی ٹیم متحد ہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والے کیپیٹل وینچر گروپ نے 16لاکھ ڈالرز نے خریدی ۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ اگلے سال 4فروری سے 24فروری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی جس میں کیون پیٹرسن، کمار سنگا کارا اور مہیلا جے وردنے سمیت نامور غیر ملکی کھلاڑیو ں سمیت 150سے زائد پلیئر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :