کراچی:کوچ اور ٹرک میں تصادم ‘8افراد جاں بحق‘15زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 15:33

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء) لسبیلہ میں مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان تصادم میں 8 افراد جاں بحق ‘ 15 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو کراچی کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا،متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافہ کاخدشہ ہے،جاں بحق افراد میں سے زیادہ کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔

(جاری ہے)

حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔بیلہ میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس سامنے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں آٹھ افراد موقع پر جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔پولیس اور لیویز نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال کراچی منتقل کیا۔ جاں بحق افراد میں سے زیادہ کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔ایدھی ذرائع کے مطابق سات افراد کی لاشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئی ۔