پی پی 89میں ضمنی الیکشن:18امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 16:05

پیرمحل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء) چھ جنوری کوپی پی 89کا ضمنی انتخاب مسلم لیگ ن کے قطب علی شاہ المعروف علی بابا، چوہدری خالد سردار اور پی ٹی آئی کے محمد ریاض فتیانہ ، آشفہ ریاض فتیانہ سمیت 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔تفصیل کے مطابق چھ جنوری کو پی پی 89کا ضمنی انتخاب پاکستان مسلم لیگ ن کے قطب علی شاہ المعروف علی بابا، چوہدری خالد سردار اور پی ٹی آئی کے محمد ریاض فتیانہ ، آشفہ ریاض فتیانہ سمیت 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے جن میں۔

(جاری ہے)

محمد زکریا‘رانا محمد شفیق احمد خاں‘اسد عباس شاہ‘میاں اختر جاوید ایڈووکیٹ‘صائمہ علی رضا‘سید حسین رضا شاہ‘سیدہ سونیا ‘چوہدری خالد سردار‘مقصود احمد شناور‘راو کاشف‘قطب علی شاہ المعروف علی بابا‘محمد سلیم‘آشفہ ریاض فتیانہ‘مہر ریاض فتیانہ‘حسینہ‘شوکت خاں بلوچ‘میجر احمد نواز‘سعید احمد رضا ایڈووکیٹ کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں شامل ہے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں میں سابق ایم پی اے مخدوم سید علی رضاشاہ کی بیوی دوبیٹیاں اور ایک بیٹا بھی شامل ہے ۔