اے ڈی سی جی‘اسسٹنٹ کمشنر پیر محل کے ہمراہ کسان پیکج سنٹر کا دورہ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 16:06

پیرمحل ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء) اے ڈی سی جی راناذیشان شبیر کاحافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل کے ہمراہ کسان پیکج سنٹر پیرمحل کا دورہ‘ کسانوں کو وزیر اعظم پیکج کے تحت رقم کی بروقت ادائیگی کی ہدایت عملہ کی کارکردگی چیک کرتے ہوئے جلد سے جلد کسانوں کو معاونت فراہم کرنے کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا ذیشان شبیر نے ہمراہ حافظ محمد نجیب اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ، ٹی ایم او رانامحمد نواز خان، تحصیلدار چوہدری منظر حفیظ کے ہمراہ کسان پیکج سنٹر پیرمحل کا دورہ کرکے کسانوں کو وزیر اعظم پیکج کے تحت رقم کی بروقت ادائیگی کی ہدایت کرتے ہوئے عملہ کی کارکردگی چیک کیا اور موقع پر پیکج سنٹر کے عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے جلد سے جلد کسانوں کو معاونت فراہم کرنے کا حکم اور کسان پیکج کے تحت تمام معاونین اداروں کو موقع پر موجود رہنے کا حکم دیا ۔