انعام نکلنے کے بعد ایسی حرکت نہیں کرنی چاہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 3 دسمبر 2015 16:29

انعام نکلنے کے بعد ایسی حرکت نہیں کرنی چاہے

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3دسمبر2015ء)ایک عورت کا 816 (آسٹریلیوی) ڈالر کا انعام نکلا تو اس کی خوشی کی انتہاء نہ رہی۔ اس نے فوراً ہی ٹکٹ کے ساتھ اپنی سیلفی لی اور فیس بک پر اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کر دی۔ پرتھ، آسٹریلیاسے تعلق رکھنے والی چانٹلے جب اپنا انعام لینے واپس گئی تو معلوم ہوا کہ کوئی پہلے ہی اس کا انعام لے کر جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

چانٹلے نے اس سے پہلے کبھی ریس میں حصہ نہیں لیا مگر جب اس نے پرنس آف پینزس نامی گھوڑے پر پہلی بار 20 ڈالر لگائے تو اس کا 816 ڈالر کا انعام نکل آیا۔

اس نے فوراً ہی ٹکٹ کے ساتھ تصویر لی اورفیس بک پر شیئر کر دی۔ چانٹلے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ بھول گئی کہ اس تصویر میں ٹکٹ کے اوپر بار کوڈ بھی ہے۔ کسی نے ٹکٹ پر بنے بارکوڈ کی مدد سے خود مشین سے چانٹلے کا انعام نکال لیا اور چلتابنا۔ چانٹلے نے فیس بک پر پوسٹ کرکے کہا کہ جو کوئی بھی ہے وہ میرا فیس بک فرینڈ ہی ہے۔اپنی فیس بک پوسٹ میں اس نے چور کو اچھی خاصی گالیاں بھی سنا دی ۔