غیر قانونی ‘بغیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی تیز کی جائے:آئی جی پنجاب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2015 16:31

غیر قانونی ‘بغیر نمونہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی تیز ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔03 دسمبر۔2015ء) آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر میں غیر قانونی سبز نمبر پلیٹ‘ کالے شیشے‘ غیر نمونہ نمبر پلیٹس‘نیلی بتی والی گاڑیوں‘ موٹر سائیکلز اور غیر معیاری سلنڈرز رکھنے والی مسافر گاڑیوں کیخلاف کاروائی کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے ایس ایس پی اور متعلقہ ٹریفک پولیس وارڈنز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں کیخلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے انہیں تھانوں میں بند کریں ۔

(جاری ہے)

شہریوں سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیر قانونی نمبر پلیٹس‘ کالے شیشے‘ نیلی بتی وغیرہ سے اجتناب کریں اور قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ اپنی گاڑیوں‘ موٹر سائیکلز پر لگے غیر قانونی نیلی بتی‘ کالے شیشے‘ سبز نمبر پلیٹس نہ لگائیں۔

متعلقہ عنوان :