فیس بک کی وجہ سے جج کو ہی توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑگیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 3 دسمبر 2015 16:33

فیس بک کی وجہ سے جج کو ہی توہین عدالت کا سامنا کرنا پڑگیا

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3دسمبر2015ء) نیویارک سے تعلق رکھنے والی ایک جج کو مقدمے کی ناقص سماعت کرنے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔اس نے مقدمہ کی تفصیلات فیس بک پر پوسٹ کرنے کے بعد کہا تھا کہ اسے اب اس کیس سے بوریت ہونے لگی ہے۔ کمبرلے ایلس کو توہین عدالت کے جرم میں 1000 ڈالر جرمانہ کر دیا گیا۔کمبرلے کی پوسٹ جیسے ہی فیس بک پر ظاہر ہوئی وکلا ء نے فوراً ہی سپریم کورٹ کی جج جسٹس ایرا مارگوئس کی توجہ اس طرف دلائی۔

کمبرلے نے اپنی پوسٹ میں کیس کی تفصیلات لکھنے کے بعد لکھا کہ یہ پراسس بے فائدہ ہے، میں مثبت رہنے کی کوشش کر رہی ہوں مگر سچائی یہ ہے کہ میں بوریت سے مرنے والی ہوں۔ اس کے علاوہ کمبرلے نے پوسٹ میں اپنے دل کی بھڑاس بھی نکالی دوسرے ججوں پر بھی تنقید کی کہ وہ پولیس پر زیادہ اعتبار نہیں کرتے اور اقرار جرم اور دوسری شہادتوں کو ماننا نہیں چاہتے۔

(جاری ہے)

اس نے پوسٹ میں لکھاکہ کل کا دن بہت مشکل ہوگا۔ کمبرلے نے بعد میں کہا کہ اسے اپنے اس طرز عمل کی غلطی کا احساس ہوگیا ہے۔کمبرلے نے کہا کہ بطور جج یہ اس کی پہلی غلطی ہے۔سپریم کورٹ کی جج ایرا مارگوئس کا کہنا ہے کہ کمبرلے کی وجہ سے حکومت کے ہزاروں ڈالر ضائع ہوگئے، اس کیس سے عدالت کے سٹاف سمیت کسی نہ کسی طرح درجنوں افرادمنسلک ہیں، فیس بک پر پوسٹ لگانے سے سب کی محنت ضائع ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :