کپاس کی پیداوار میں کمی ، پنجاب میں جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئی

جمعرات 3 دسمبر 2015 16:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) کپاس کی ہدف سے کم پیداوار کے باعث پنجاب میں جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ذرائع کے مطابق چار ماہ میں کپاس کی پیداوار 29 فیصد کم رہی ، پیداوار ایک کروڑ بیلز تک محدود رہنے کا امکان جبکہ درآمدات کا حجم 50 لاکھ بیلزتک جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن کے چار ماہ میں کپاس کی پیداوار گذشتہ سال کے مقابلے میں 29 فیصد کم رہی ۔

رواں سیزن میں کپاس کی پیداوار 86 لاکھ بیلز جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 1 کروڑ 21 لاکھ بیلز پیدا ہوئی تھی ۔ پیداوار میں کمی کے باعث پنجاب کی جننگ ملز بند ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔ ماہرین کے مطابق اس سال کپاس کی پیداوار 1 کروڑ بیلز رہنے کا امکان ہے جس کے باعث مقامی کھپت کو پورا کرنے کے لئے درآمدات کا حجم 50 لاکھ بیلز تک پہنچ سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :