ایف بی آر نے آٹو سیکٹر پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافہ کانیا ایس آر او جاری کر دیا،موٹرسائیکلیں ،گاڑیاں مہنگی ہونے کا امکان
جمعرات 3 دسمبر 2015 16:56
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 دسمبر۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آٹو سیکٹر پر عائد کسٹم ڈیوٹی میں ایک فیصد اضافہ کانیا ایس آر او جاری کر دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایس آراو 1189 کے مطابق آٹو سیکٹر پر اضافی کسٹم ڈیوٹی کا نفاذ کیا گیا ہے۔ جاری ایس آر او کے تحت موٹر سائیکل اور اس کے پارٹس کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی 32.5 فیصد سے بڑھا کر 33.5 فیصد کر دی گئی ہے۔
حکومت نے ایک سال کے لیے موٹر سائیکل کے پارٹس کی امپورٹ پر 28.75 فیصد کی چھوٹ دینے کا اعلان کیا تھا تاہم ایس ار او کے اجرا سے چھوٹ کے خاتمے کے بعد موٹر سائیکل اور اس کے پارٹس کی درآمد پر 33.5 فیصد کسٹم ڈیوٹی عائد ہو گئی ہے۔کسٹم ڈیوٹی کو 15فیصد سے بڑھا کر 16فیصد کر دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
ایس آر او کے مطابق ٹریکٹرز اور دیگر زرعی اشیاپر کسٹم ڈیوٹی 25 سے بڑھا کر 26 فیصد کر دی گئی ہے۔
نان سی این جی بسوں کی برآمد پر کسٹم ڈیوٹی 30 سے 31 فیصد کر دی گئی ہے۔ فور اسٹروک آٹو رکشوں کے علاوہ تمام رکشوں پر لگی کسٹم ڈیوٹی ایک فیصد اضافے کے بعد 18.5فیصد ہو گئی ہے۔ ایسی تمام گاڑیان جن کا وزن 5ٹن سے زیادہ ہو ان کی درآمد پر ڈیوٹی 25سے 26فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ایسی تمام گاڑیاں جن کا وزن 5 ٹن سے کم ہو ان پر عائد ڈیوٹی 30سے 31فیصد کر دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.