کراچی : الیکشن ڈیوٹی سے انکار، الیکشن کمیشن نے نادرا آفیسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 3 دسمبر 2015 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 03 دسمبر 2015 ء) : الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر الیکشن کمیشن نے نادرا آفیسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نادرا کے ڈائریکٹر ایڈمن سید نہال احمد کو الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے . نادرا آفیسر کے وارنٹ گرفتاری ڈی جی نادرا کے آفس میں پہنچا دئے گئے ہیں. وارنٹ میں نادرا آفیسر کو گرفتار کر کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے.