پاکستان سپر لیگ کے حقوق 3سال کے لیے فروخت کردیئے گئے ہیں :نجم سیٹھی

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:22

پاکستان سپر لیگ کے حقوق 3سال کے لیے فروخت کردیئے گئے ہیں :نجم سیٹھی

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار 3دسمبر- 2015ء) پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے حقوق 3سال کے لیے فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی ہیڈکوارٹرز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے 3سالہ حقوق حبیب بینک لمیٹڈ نے خریدے ہیں جس کے بعد اب ایونٹ کا نام ’’ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ‘‘ ہوگا ۔ نجم سیٹھی کے مطابق اب ایونٹ کے لیے ملکی اور غیر ملکی کوچز اور کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا کام کیا جائے گا جن کے نام پہلے ہی میڈیا پر آچکے ہیں تاہم ممکن ہے کہ اس میں ایک یا دو ناموں کا مزید اضافہ ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :