کیپیٹل ون کپ ، لیور پول نے ساؤتھمپٹن کو 1-6 سے شکست دے دی

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:27

کیپیٹل ون کپ ، لیور پول نے ساؤتھمپٹن کو 1-6 سے شکست دے دی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء)ساؤتھمپٹن نے پہلے منٹ میں گول سکور کیا ، فاتح ٹیم نے کم بیک کرتے ہوئے چھ گول سکور کر کے کامیابی اپنے نام کر لی برطانیہ میں ہونے والے کیپیٹل ون کپ کے میچ میں لیور پول نے ساؤتھمپٹن کیخلاف ایک کے مقابلے میں چھ گولز کی بڑی کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

کیپیٹل ون کپ کے میچ میں لیور پول اور ساؤتھمپٹن کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا۔ ساوٴتھمپٹن نے کھیل کے پہلے ہی منٹ میں گول سکور کر کے برتری قائم کی ، حریف ٹیم نے پریشر نہ لیتے ہوئے شاندار کم بیک کیا۔ لیور پول نے زبردست کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ میں چھ گولز سکور کئے ، فاتح ٹیم کی جانب سے اوریگی تین گولز داغ کر نمایاں رہے۔