پی سی بی نے انگلینڈ کیخلا ف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر اہم اجلاس کل طلب کر لیا

میٹنگ میں انگلینڈ کے خلاف مسلسل چھ میچز میں شکست کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے گی

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:30

پی سی بی نے انگلینڈ کیخلا ف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیخلا ف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر اہم اجلاس کل ( جمعہ ) کے روز طلب کر لیا۔بتایاگیا ہے کہ اجلاس چیف سلیکٹر ہارون رشید کی درخواست پر طلب کیاگیاہے جس میں ایگزیکٹوبورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی ،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، ہیڈ کوچ وقاریونس اور بولنگ کوچ مشتاق احمد بھی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں انگلینڈ کے خلاف مسلسل چھ میچز میں شکست کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے ڈریسنگ روم کا ماحول بھی خوشگوار نہیں ہے اور چند کھلاڑی ٹیم میں اپنی جگہ کو غیر محفوظ سمجھتے ہوئے سوفیصد پرفارم نہیں کرپارہے۔ چیف سلیکٹر ہارون رشید ٹیم انتظامیہ کی جانب سے محدود اوورز کے میچز کیلئے منتخب کھلاڑیوں کو درست طور پر استعمال نہ کرنے ،غیرضروری تبدیلیوں اور تجربات پرسخت ناخوش ہیں اور وہ چیئرمین کی موجودگی اس بارے میں وضاحت چاہتے ہیں۔