رشوت سکینڈل : فیفا کے کئی اعلیٰ عہدیدار گرفتار

جمعرات 3 دسمبر 2015 17:37

رشوت سکینڈل : فیفا کے کئی اعلیٰ عہدیدار گرفتار

زیورخ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 دسمبر۔2015ء) سوئٹزر لینڈ میں پولیس نے ایک ہوٹل پر چھاپہ مار کر فیفا رشوت سکینڈل سے متعلق مزید گرفتاریاں کی ہیں۔ سوئس حکام کا کہنا ہے کہ زیورخ میں ایک ہوٹل پر چھاپے کے دوران فیفا رشوت سکینڈل کیس کے حوالے سے گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

زیورخ پولیس کا کہنا ہے کہ فیفا کیس سے متعلق سابق اور موجودہ عہدیداروں کو ہدف بنایا گیا ہے جو منی لانڈرنگ اور جعلسازی میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس نے سوئس فیڈرل جسٹس اتھارٹیز کی درخواست پر کارروائی کی۔ پولیس اہلکار زیورخ کے ہوٹل میں سادہ لباس میں داخل ہوئے جس کے بعد ہوٹل کے داخلی و خارجی دروازے بند کر دیے گئے۔ فیفا کا کہنا ہے کہ اسے گرفتاریوں سے متعلق علم ہے لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں دی جا سکتیں۔ فیفا کیس کے حوالے سے کی جانے والی تحقیقات میں تعاون جاری رکھے گا۔